بی ایس او جامعہ بلوچستان یونٹ کا اجلاس ،آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کا ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ زون نزیر بلوچ کے زیر صدارت اجلاس بلایا گیا جس میں مہمان خاص بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ تھے اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے تمام ممبران موجود تھے

اجلاس میں طلباء کے مسائل جامعہ بلوچستان کے تعلیمی حالات موجودہ حالات زیر بحث آئے۔ انکا کہنا تھا بلوچستان تعلیمی حوالے سے بہت پیچھے ہے اور آئے روز تعلیم دشمن پالیسیوں کے وجہ سے بلوچستان مزید پسماندگی کے طرف جارہا ہے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آگے بھی بلوچستان میں علم کے حصول کیلئے جدوجھد جاری رکھے گا اور کسی بھی قربانی دینے سے دریخ نہیں کریگا

طلباء کے مسائل، جامعہ بلوچستان کے پیش نظر اور ممبران کے مشاورت سے بی ایس او جامعہ بلوچستان یونٹ کا آرگنائزنگ کمیٹی نہ ہونے کے سے سرکل کے غیر فعالیت کے وجہ سے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے تشکیل دی گئی جس میں عاطف رودینی بلوچ آرگنائزر، ریاض گل بگٹی ڈپٹی آرگنائزر اور ملوک بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی ممبر منتخب ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں