دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
اسلام آبادۛ؛ملک میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم کردیئے گئے ،دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 5 اکتوبر 2020 سے شروع ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے،حکومت پاکستان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے مابین معاہدہ کی رو سے مدارس رجسٹرڈ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مدارس وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ منسلک ہونگے، اس حوالے سے اسلام آباد سمیت پورے ملک کے 133 اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں صوبائی رابطہ آفیسرز ہونگے۔ ذرائع کے مطابق تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ضلعی سطح پر افسران بھی متعین کردئیے گئے،پنجاب میں 35، سندھ میں 24 اور خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کئے گئے ہیں، بلوچستان میں 25، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 8 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ تمام مدارس جہاں درس و تدریس کے ساتھ قیام و طعام کی سہولیات دی جاتی ہوں ان کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پانچوں وفاق کیساتھ منسلک مدارس کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔دینی مدارس کے مہتمم و ناظمین صوبائی یا ضلعی دفاتر سے رجسٹریشن فارم وصول کریں گے۔


