بادشاہ سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عام خاتون شہزادی بن گئیں
لندن : یورپی ملک بلجیم کی عدالت نے ایک خاتون آرٹسٹ کا ڈی این اے سابق بادشاہ سے میچ ہونے کے بعد انہیں شہزادی کا خطاب دے دیا۔مذکورہ خاتون کے ڈی این اے رواں برس جنوری میں سابق بادشاہ البرٹ ددوئم سے میچ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خاتون کو اپنی بیٹی تسلیم کیا تھا۔اس سے قبل وہ کئی سال سے مذکورہ خاتون کو بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کرتے آرہے تھے۔بلجیم کے سابق بادشاہ البرٹ دوئم نے جس 52 سالہ خاتون ڈیلفین بوئل کو اپنی بیٹی تسلیم کیا تھا انہوں نے 2013 کے بعد بادشاہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا
Load/Hide Comments


