پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد اردنی حکومت بھی سبکدوش
عمان:اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کے بعد حکومت نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔شاہ عبد اللہ دوم کی طرف سے چند روز قبل اردنی پارلیمنٹ تحلیل کر دی تھی جس کے بعد گذشتہ شام حکومت نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شاہ عبداللہ دوم نے نئی حکومت کی تشکیل تک موجودہ حکومت کو عبوری طورپر ذمہ داریاں ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں
Load/Hide Comments


