بلوچستان، کورونا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے طبی اہلکار تاحال کیش ایوارڈ سے محروم

کوئٹہ;شیخ زید ہسپتال فا طمہ جناح ہسپتال ایمپلا ئز ملا زمین ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر لقمان حکیم نے کہا ہے کہ کورونا وا ئر س کے دوران خد مات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیر میڈ یکل اسٹاف ، نر سنگ اسٹاف و دیگر ملاز مین کو اعلان کے با وجود کیش ایوارڈ نہ دینا زیا دتی ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان ، سیکر ٹری صحت اور سیکر ٹری فنا نس سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ہما رے ملا زمین کی کیش ایوارڈ کی ادا ئیگی کو ایک ہفتے کے اندر یقینی بنائیں بصو رت دیگر ہم سیا سی و جمہو ری جد و جہد کے تمام ذ رائع استعمال کر نے کا حق رکھتے ہیں جسکی تمام تر ذمہ دا ری حکو مت وقت پر عا ئد ہو گی۔ یہ بات انہوں نے اتوارکو سلام بلو چ، عزیز بلو چ، سہیل اقبال ، پر ویز اقبال، سجا د احمد کے ہمر ہ کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ کو رونا وا ئرس کے دوران شیخ زید و فا طمہ جنا ح ہسپتال کے کئی میل و فی میل ملا زمین اس مو ذی مر ض سے متا ثرہوئے اور کئی فی میل ملا زمین شہید جبکہ 16کے قریب اسٹو دنٹس ، نر سز ، متا ثر ہیں اور شیخ زید ہسپتال میں داخل ہیں اور ہم آج بھی اس مو ذی مر ض سے لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کو رونا وا ئر س کے دوران مختلف طبی اداروں میں کام کر نے والے ملا زمین کیلئے کیش ایوار ڈ کے نام سے دو مجمو عی بنیادی تنخوا ہیں دینے کا علان کیا تھا جس کی سمری وزیر اعلیٰ نے اپر یل میں منظور کی لیکن بد قسمتی سے کچھ نہیں ہوا اس سلسلے میں ہم نے سیکر ٹری صحت میر دو ستین جما لدینی سے بھی ملاقات انہوں نے ہمیں مکمل یقین دہا نی کرا ئی کہ جلد ہی تمام ملا زمین کو کیش ایوار ڈ دیا جا ئے گا لیکن افسوس ماہ ستمبر تک اس قول پر عمل نہیں ہو سکا جو کہ ہم ملاز مین کے سا تھ زیا دتی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ غیر متعلقہ محکموں کے ملاز مین کو اسپیشل گرا نٹ کے طورپر ایوار ڈ دیا گیا ہے ان حالات میں ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم سخت اقدامات کی طر ف جا ئیں ۔وزیر اعلیٰ بلو چستان ، سیکر ٹری صحت اور سیکر ٹری فنا نس سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ہما رے ملا زمین کی کیش ایوارڈ کی ادا ئیگی کو ایک ہفتے کے اندر یقینی بنائیں بصو رت دیگر ہم سیا سی و جمہو ری جد و جہد کے تمام ذ رائع استعمال کر نے کا حق رکھتے ہیں جسکی تمام تر ذمہ دا ری حکو مت وقت پر عا ئد ہو گی۔
Final-04-01

اپنا تبصرہ بھیجیں