سلیکٹڈ حکمرانوں کے اقتدارسے جانے کا وقت آ پہنچا ہے،نصراللہ زیرے

کوئٹہ ;پشتونخواملی عوامی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے اقتدارسے جانے کا وقت آ پہنچا ہے، چور دروازوں سے آنیوالوں نے اپنی نااہلی کے باعث تمام شعبوں کو مفلوج بنادیا ، ان کے اقتدار کا مقصد عوام کی خدمت کرنا نہیں بلکہ عوامی خزانے میں ایک پائی تک نہ چھوڑنا تھا اور وہ انہوں نے اپنی کرپشن کے ذریعے تمام عوام پر آشکار ہ کردیا ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کا 25اکتوبر کو کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ چوک پر منعقد ہونے جارہا ہے جس میں تمام عوام اپنی شرکت کو لازمی بنائیں تاکہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنی جذبات کا اظہار کرسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سریاب علاقائی یونٹ کے توسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلاقائی سیکرٹری عبد العلی اچکزئی، حاجی ارسلا خان ترکی، عبید اللہ توخی، حاجی نور گل سلیمان خیل، حاجی پایندہ خان خلجی، مامور عبدالرشید، اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ انہوں نے مختلف علاقائی یونٹس محمود مینہ، غوث آباد لوڑ کاریز، تختانی بائی پاس، اڈہ پشتون آباد اور تختانی بائی پاس کے روشان، وطن اور غازی فتح خان بڑیچ ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں سے بھی خطاب کیا۔ اجلاسوں سے ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری کبیر افغان، محمد حیات بڑیچ، محمد نعیم اچکزئی، صابر خان رشتین،سید عبد الخالق اغا، عامر خان بڑیچ، گل شاہین، عتیق خان، جاوید بنگلزئی، سردار دینارزئی بنگلزئی، حاجی خدائے نظر ترہ کئی اور حافظ عبدالسلام بڑیچ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہر حلقے اور علاقے میں اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور اس عوامی خدمت اور اپنے قربانیوں سے لبریز جدوجہد تاریخ کے بدولت ہی پشتونخوامیپ اپنے عوام کی قومی جماعت بنی ہے ۔ اقتدار اور جی حضوری کیلئے راتوں رات بننے والی جماعت عوام کی خدمت نہیں بلکہ عوام کو ہر طرف سے مسائل اور مشکلات میں دھکیل دیا ہے ،وفاق میں بیٹھی سلیکٹڈ حکومت کا صبح کو دن کو کچھ اور شام کو کچھ بیانیہ ہوتا ہے اور سیاسی جمہوری جماعتوں اور ان کی لیڈر شپ پر الزامات اور بعض زر خرید میڈیا چینلز کے ذریعے حکومت اپنی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے سربراہ کے ہر فیصلے کی تائید وحمایت کرتے ہوئے ہیں اس کا بھرپور ساتھ دینگے ۔ پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سلیکٹڈ حکومت جلسے کو ریاستی مشینری کے ذریعے ناکام بنانے کی خواب غفلت میں نہ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں