شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں 144نافذ
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موٹرسائیکل کی سواری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق 8 اکتوبر (بروز جمعرات) شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں قائد آباد پولیس اسٹیشن، گوالمنڈی پولیس اسٹیشن، بروری پولیس اسٹیشن، نصیر آباد میں ڈی ایم جمالی پولیس اسٹیشن، جعفر آباد میں ڈیرہ اللہ یار پولیس اسٹیشن، صحبت پور پولیس اسٹیشن، اوستہ محمد پولیس اسٹیشن اور گنداخہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ جھل مگسی میں گنداواہ پولیس اسٹیشن، سبی میں سٹی پولیس اسٹیشن، ڈیرہ بگٹی میں ٹاﺅن پولیس اسٹیشن، قلات میں خضدار پولیس اسٹیشن اور حب پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔


