لڑکی کے قتل میں ملوث باپ سمیت 2ملزم گرفتار

لورالائی:ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسی خیل کو خفیہ اطلاع ملی کی کلی خدر خیل مہاجر کٹوی کیمپ میں ایک 20 سالہ لڑکی مسما ۃ جان بی بی کو تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد دفنا دیا ہے ایس ایچ او لورالائی نے فورا جائے وقوع کادورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا تو کچھ معلومات ملنے کے بعدمولوی عبداللہ کے گھر گئے اور مولوی عبداللہ سے معلومات کی تو انہوں نے کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ایس ایچ او مولوی عبداللہ کوکو تفتیش کے لئیے پولیس اسٹیشن لے آئے انہوں نے دوران تفتیش لڑکی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رشتہ کا تنازعہ تھا مقتولہ جان بی بی دختر محمد جان کا رشتہ اپنے بھائی عبدالکریم سے کیا تھالڑکی نے رشتہ سے انکار کرتے ہوئے گھر سے بھاگ گئی تھی اور لڑکی کو تلاش کر کے اسکا باپ گھر لے آیا اس دوران میں میرا بھائی اور لڑکی کا والدمحمد جان نے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن لڑکی میرے بھائی سے شادی نہ کرنے کی بضد رہی جسپر میں نے اور میرے بھائی اور لڑکی کے والد نے تشدد کر کے لڑکی جان بی بی کو قتل کر کے دفنا دیا ہے پولیس نے فورا مولوی عبداللہ کے خلاف 302 کا مقدمہ کا درج کر کے سیشن جج لورالائی کے علم میں تمام واقعہ لایا گیا تو انہوں جوڈیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ قبر کشائی کر کے تحقیقات کی جائے جوڈیشل مجسٹریٹ لورالائی نے ہسپتال کے ایم ایس،ڈاکٹر صاحبان،لیڈی ڈاکٹرز،ایدھی رضا کاروں،میونسپل کمیٹی کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری،لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ قبر کشائی کی اور لیڈی ڈاکٹر اور دیگر ڈاکٹروں نے لڑکی کو تشدد اور گلے میں پھندا ڈال کے قتل کی تصدیق کر دی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسی خیل نے مولوی عبداللہ،عبدالکریم پسران سید مصطفی اور لڑکی کے والد محمد جان کے خلاف302;34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والد محمد جان اور مولوی عبداللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ملزم عبدالکریم کے لئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس ایس پی نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او اور دیگر عملے کو اسناد دینے کا بھی اعلان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں