بول نیوز کے صدر نبیل جکھورا بھائی سمیت اغوا، عینی شاہدین کا اہم انکشاف
بول کے صدر نبیل جکھورا اور انکے ساتھی شبیہہ الحسن کا اغوا کیسے ہوا ہے اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
اس ضمن میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نبیل جکھورا کی گاڑی کو باقاعدہ گھات لگائے ملزمان نے روکا جبکہ گاڑی کی آمد سے قبل ہی گلی میں ایک کالی کورولا موجود تھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نبیل جھکورا کی گاڑی کا تعاقب سلور پراڈو پر موجود ملزمان بھی کررہے تھے جبکہ نبیل جھکورا کی گاڑی کا راستہ دونوں گاڑیوں نے بلاک کیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ نبیل جھکورا اور انکے ساتھی کو بلیک کورولا میں بٹھایا گیا،سلور پراڈو یو ٹرن لیکر واپس روانہ ہوگئی، تھوڑی دیرمیں نبیل جھکورا کی گاڑی اور بلیک کورولا گلی سے روانہ ہوئیں۔مزید ساتھ ہی بائیک پر سوار دو ملزمان بھی ان گاڑیوں کے پیچھے روانہ ہوئے جبکہ بائیک سوار ملزمان نے ماسک اور ہیلمٹ سے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔


