جھل مگسی،5لاکھ کی سپاری،بیٹا اور بیٹی نے 3ساتھیوں سے ملکر والد کو قتل کردیا
جھل مگسی:گنداواہ کے لیویز اہلکار رسول بخش کلواڑ عرف شولی کے بیہیمانہ قتل میں جدید سائنسی انداز میں تفتیش جائے وقوعہ کی فرانزک فنگر پرنٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آنے پر جھل مگسی پولیس نے مقتول کے بیٹے عرفان علی، بیٹی پروین بی بی سمیت قتل میں ملوث غلام فرید پندرانی اور فرزانہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مقتول کے قتل کے عوض ساڑھے پانچ لاکھ روپے میں سودا ہوا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانچویں ملزم محمد بخش ولد علی بخش قوم پندرانی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ایس پی جھل مگسی نے کہا کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو چیلنج سمجھ کر ایس ایچ او گنداواہ محمد سکندر لہڑی اور تشکیل کردہ پولیس پارٹی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا مزید ایس ایچ او گنداواہ محمد سکندر لہڑی نے کہا کہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے اس کو بھی جلد منظر عام پر لانے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں


