ہر کوئی مہنگائی و لاقانونیت سے تنگ ہے، جو بھی پارٹی اتحاد سے باہر ہوگی وہ اپنا شدید نقصان کرے گی‘سابق وزیراعظم

کراچی :سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر حکومت اسی رفتار سے قرضے لیتی رہی تو پانچ سال میں یہ اتنا قرضہ لے لیں گے جو پاکستان نے 71 سال میں نہیں لیا۔کراچی میں مدیران کے وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہ حکومت بڑی خطرناک حد تک قرضے لے رہی ہے اور قرضوں کی حد ہماری 71سالہ تاریخ میں جوقرضے لئے گئے ہیں اس تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کہتی ہے کہ ہم نے مہنگی ایل این جی خریدی۔ ہم نے ایل این جی کا سودا 12.33 سینٹ یعنی برینٹ کروڈ آئل کے مساوی سودا کیا۔اور جس وقت ہم نے سودا کیا اس دوران یہی ایل این جی انڈیا 13 سینٹ پر لے رہا تھا۔کوریا 13.8 سینٹ پر لے رہا تھا جبکہ جاپان 14 سینٹ پر لے رہا تھا۔ہم نے ان حالات میں سستی ترین ایل این جی کی سودا کیا۔مگر آج توانائی کی جو مشکلات ہے حکومت ان پر قابو نہیں پاسکری اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ہم پر الزام تراشی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آر ایل این جی لینے کے باوجود فرنس آئل سے بجلی بنارہی ہے جو آر ایل این جی کے مقابلیدگنی قیمت پر پڑتی ہے۔اس کی وجہ سے گردشی قرضوں اور فسکل ڈیفیسٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہی رفتار رہی تو فسکل ڈیفیسٹ حکومت کے قابو سے باہر ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں