خضدار،نال میں چوروں نے 2 دکانوں کا صفایا کردیا
خضدار(نمائندہ انتخاب) تحصیل نال میں رات گئے نامعلوم چوروں نے بازار کے دو دکانوں کے شٹر توڑ کر سامان لے اڑے نامعلوم چوروں نے مین بازار میں گل صابر سویئٹس اینڈ بیکرز اور شیخ شوز سے قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واضح رہے یہ دکانیں نال شہر کے عین وسط اور پولیس تھانہ و لیویز تھانے کے قریب واقع ہیں۔ اور یہ ایریا نال کا مین بازار ہے۔ اس سے قبل مختلف چوری کے واردات بھی ہوتی رہی ہیں جس پر تاجر برادری نے انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کو نہیں ملا۔ انتظامیہ نے چوروں کو پکڑنے اور انکے خلاف متحرک ہونے کے بجائے تاجران کے نام پر ایک کمیٹی تشکیل دی اور دکانداروں سے چوکیداری کے نام پر منتھلی رقم لینے کی ہدایت کی اس کے بعد سے عرصہ دراز سے چوکیداری کے نام پر ماہانہ منتھلی وصولی بھی ہوتی رہتی ہے۔ لیکن پھر بھی چوری کی وارداتوں میں کمی نہیں آئی ۔ آج ایک بار پھر سٹی میں چوری کی واردات نے انتظامیہ اور منتھلی لینے والوں کا پول کھول دیا ایک ہی رات مین بازار میں دو دکانوں کے مین شٹرز کو توڑ کر چور اپنے مقصد میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ چوری کی واردات سے تاجربرادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


