گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی نئی یونیفارم پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکوئٹہ زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے یونیفارم پالیسی پی سخت تنقید کرتے ہوے کہا کے کالج کو ہر نیا پرنسپل اپنے طرز پہ چلانے کی کوشش کرتا ہے کوئی قانون اور صوبائی حکومت کے احکامات کو مانے کو تیار نہیں ہر روز ایک نئی پالیسی لا کر طلباء اور ان کے والدین کو ذلیل و خوار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بیان میں مذید کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے یونیفارم پالیسی دوکانداروں اور پرنسپل کے مابین ایک متفقہ کرپشن اور طلباء کے والدین کے جیب سے پیسے نکالنے کا ذریعہ ہے جس کو ہم مکمل مسترد کرتے ہیں اگر اس پالیسی کو لاگو کیا گیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کا راستہ اپنایا جاے گا جس سے تعلیمی ماحول اور ادارے کا نصاب جو پہلے سے نامکمل ہے وہ مذید پیچھے رہ جاے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں