ماڈل آمنہ الیاس نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ کیوں ڈالا؟

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور ماڈل آمنہ الیاس نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنز کیا۔
آمنہ الیاس مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہتی ہیں کہ ‘میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟’۔
بعد ازاں ویڈیو میں ماڈل آمنہ الیاس ایک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ‘اب کریں گے میرے فینز میرا اعتماد۔
ماڈل آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments