سلیکٹڈ وزیراعظم کے نوٹس کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے، پلوشہ خان
اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نوٹس کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان کے مالی سہولت کار مہنگائی کے بنیادی کردار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سونامی ٹڈی دل بن کر عوام پر ٹوٹ پڑی ہے ، دال اور سبزیاں بھی خریدنے کی عوام میں سکت نہیں رہی
Load/Hide Comments


