روس میں گورنرکی گرفتاری کے خلاف احتجاج،25مظاہرین گرفتار
ماسکو:روس کے دور دراز مشرقی علاقے میں پولیس نے ایک مقامی گورنر کی حراست کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر کریک ڈائون شروع کردیا ہے اور احتجاج کی پاداش میں 25 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی مظاہرین دارالحکومت ماسکو سے چھ ہزار سے زیادہ کلومیٹر دور واقع شہر خبروفسکی میں سابق گورنر سرگئی فرگل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


