پی ڈی ایم کے ہورڈنگز اور بینرز اتارنے کیلئے باقاعدہ آپریشن شروع

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کیلئے لگائے گئے ہورڈنگز اور بینرز اتارنے کیلئے باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینرز لگانے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کی جائے گی توکارروائی کریں گے جبکہ ہورڈنگز پر ٹیکس کا معاملہ ہے ٹیکس ادا کر دیا ہے تو لیگی قیادت پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے) سے رابطہ کرے۔

گوجرانوالہ میں 16اکتوبرکوپی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہر میں (ن) لیگ کے بینرز اور بورڈز اتارنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی 5 مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

گوجرانوالا انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کے بینرز اتروا دیےضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینرز پرپابندی ہے جہاں خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت ہورڈنگز اتارنے کی شکایت پی ایچ اے کو درج کرائے۔پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹرخالد مسعود کاکہناہے کہ ٹیکس اداکردیاہے تودستاویزات اوررسیدیں جمع کرادی جائیں۔

جلسے کے بینرز اور بورڈز اتارنے پر خرم دستگیر نےشدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آج حکومت کا دہرا چہرہ عیاں ہو گیا ہے، ایک طرف اجازت کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری سرکاری مشینری کا استعمال کیاجارہاہے۔

خیال رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں جلسے سے ہورہا ہے جس کی میزبانی ن لیگ نے کرنی ہے۔جلسے سے مریم نواز خطاب کریں گی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں