اجلاس بلانا مناسب نہیں، اپوزیشن ریکوزیشن واپس لے، قدوس بزنجو

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے پر اپیل کی ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ ہے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانا مناسب نہیں اپوزیشن ریکوزیشن واپس لے ایک طرف ہم خود لوگوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں کہ دس سے زائد افراد اکھٹے نہ ہوں ایسے میں اجلاس بلاکر ہم کیسے اراکین اسمبلی، اسمبلی اسٹاف، وزیٹرز سمیت سینکڑوں افراد کو اکھٹا کرسکتے ہیں کیونکہ یہ عمل ہم سب کیلئے درست نہیں، اگر اپوزیشن نے ریکوزیشن واپس نہ لی تو میں اسے مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہوں۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اجلاس کیلئے اراکین اسمبلی، اسمبلی اسٹاف، وزیٹرز سمیت سینکڑوں افراد کو کا اکٹھا ہونا درست نہیں ایک طرف ہم لوگوں کوترغیب اور آگاہی دے رہے ہیں کہ دس افراد اکھٹے نہ ہوں کیونکہ یہ وباہجوم سے پھیل سکتی ہے جب ہم خود اس پر عمل نہیں کرینگے تو لوگ ہماری ترغیب یا آگاہی پر کیا عمل کرینگے۔ لہذا اپوزیشن سے گزارش ہے کہ وہ اجلاس کیلئے جمع ریکوزیشن کو واپس لے اجلاس کے انعقاد سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اپوزیشن دل بڑا کرکے عوام کے بہتر مفاد میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ ہم ملکر اس وائرس کا مقابلہ کرسکیں اور اس جنگ کو جیتیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے یہ ریکوزیشن واپس نہیں لیتی تو پھر میں سینکڑوں افراد کے بہتر مفاد میں اپنا حق و اختیار استعمال کرتے ہوئے اس ریکوزیشن کو مسترد کرسکتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں