کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق دوسرازخمی

کوئٹہ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غندی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالواحد کو ہلاک جبکہ اسکے بھائی عبدالقیوم کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں