سندھ حکومت نے جزیروں کے لیے کوئی بھی این او سی نہیں دی،مراد علی شاہ

جیکب آباد:وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جزیروں کے لیے کوئی بھی این او سی نہیں دی ،علی زیدی نے جو لیٹر ٹویٹ پررکھا تھا وہ این او سی نہیں تھی،وفاقی حکومت نے ایک مہینے تک آرڈیننس کو چھپا کر رکھاان خیالات کااظہار انہوں نے جیکب آباد میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ شبیر بجارانی ،ملک اسد سکندر ،شر جیل میمن ،مکیش چاولہ و دیگر ہمراہ تھے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جب ہم نے دیکھا کہ یہ آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے تو ہم نے سندھ کابینہ سے اس آرڈیننس کو مسترد کردیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے2006 اور 2007میں جو حالات تھے اب وہ نہیں ہیں،ہم دیہاتوں میں پہلے کام کرایا پھر دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لئے کام کیا،12 سال سے ہم اقتدار میں ہیں اور ہم ہر چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں،پی ڈی ایم اس وقت متحدہے اور 18 تاریخ کے جلسے میں یہ ثابت ہوجائے گاوزیر اعلی سندھ نے قصبہ محمد پور اوڈھو جاکر سابق ضلع چیئرمین محمد پناہ اوڈھوسے والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں