پسنی اور کراچی سے منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی‘ ملزمان گرفتار

حب/ پسنی/ کراچی(نمائندہ انتخاب) پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پسنی کے علاقہ سردشت میں دوران گشت پہاڑوں کے درمیان لدے ہوئے اونٹ کی چیکنگ کے دوران 99 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل(ہیروئن برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 3 ہزارملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ موچکو پولیس کی بین الصوبائی منشیات سپلائر گروپ کے خلاف شاندار کارروائی 2 کلو 400 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید موبائل اسٹاف کے ہمراہ لکی چورنگی ناکہ پر چیکنگ میں مصروف عمل تھے کہ حب شہر سے آنے والی کار نمبر AZX-150 ٹویوٹا فیلڈر برنگ کالا کو چیک کیا گیا دریافت پر ڈرائیور نے اپنا نام منان ولد محمد حسین بتایا جسکو چیک کیاتواس سے 2 پیکٹ چرس وزنی 02 کلو 400 گرام برآمد ہوئی مزید تلاشی کے دوران کار سے ایک پستول 9MM اور 20 راؤنڈ 2 میگزین اور نقد رقم 4,60,000 برآمد ہوئے ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک ملزم تھانہ درخشان سے قتل کے مقدمہ الزام نمبر 538/19 بجرم دفعہ 302,324,34 میں بھی مفرور تھاملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 455/20 بجرم دفعہ 6/9C اور 456/20 (1) 23 A تھانہ ہذا میں درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں