ڈیرہ مراد جمالی،خاتون سمیت 2افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

ڈیرہ مراد جمالی: ماڈل کورٹ نصیر آباد کے جج اسد اللہ کاکڑ نے خا تون سمیت 2افرادکے قتل کے مقدمے میں نا مز د ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نثار احمد نے سیاہ کا ری کے الزام میں سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدودمیں فائرنگ کر کے مدعی مقدمہ یار محمد کے بیٹے اسد اللہ اور اپنی زوجہ کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے چا لا ن عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نا مز د ملزم نثار احمد کو جرم ثا بت ہو نے پر عمر قید اور 2لا کھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی۔ سر کا ر کی جا نب سے مقدمے کی پیروی ڈسٹر کٹ پبلک پراسیکیوٹر رحمت اللہ سرکی نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں