شیخ زید ہسپتال کے قریب رونما ہونے والا واقعہ پرانی دشمنی نہیں ٹارگٹ کلنگ ہے، معتبرین شاہوانی
مستونگ: شاہوانی قبیلے کے معتبرین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام کو شیخ زید ہسپتال کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجےمیں حاجی عبداواحد شاہوانی شہید جبکہ عبدالقیوم شاہوانی شدید زخمی ہواہے۔اس واقعہ کو این این آئی کی رپورٹ میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ہم وڈیرہ سلطان دین شاہوانی۔ٹکری اللّٰہ بخش شاہوانی، ملک محمد حمزہ شاہوانی، حاجی بہرام خان شاہوانی، سابقہ کونسلر غلام حسین شاہوانی،سابقہ کونسلر محمد رفیق شاہوانی اور مقتول کے بھائی عبدالرؤف شاہوانی،اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی قبائل یا کسی افراد سے کوئی دشمنی نہیں ہےبلکہ یہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
Load/Hide Comments


