حکومت کے جاری کردہ فنڈز مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے،تمام مطالبات کے تسلیم ہونے تک مارچ جاری رہے گا

بلوچستان کے طلباءَ کےلیے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں مختص سیٹوں کا ایک تسلسل کے ساتھ خاتمہ جاری ہے۔2017 ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں مختص سیٹوں کو نصف کردیا گیا اور اب اس سال 2020 ء میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بلوچستان کے طلباء کےلیے مختص سیٹوں پر اسکالرشپس ختم کردیے گئے ہیں جس کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نے مسلسل چالیس دن کیمپ لگانے کے ساتھ پرامن احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کیے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہونے کے سبب بی ایس سی ملتان نے باقی تمام کونسلز کی حمایت سے لانگ مارچ کا اعلان کیا.
بلوچ طلبا کالانگ مارچ پچھلے پانچ دنوں سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ پانچ دن کے بعد بلوچستان حکومت نے ایک فنڈز ریلیز نوٹیفیکیشن جاری کیا جس سے بی ایس سی ملتان قطعی طورپرمطمئن نہیں ہے
اس نوٹیفیکیشن میں واضح طورپرلکھاگیاہے کہ فنڈز پہلےسےداخل شدہ طلباکےلیے جاری کیا جارہا ہے حالانکہ پہلے سے داخل شدہ طلبا کے اسکالرشپس چل رہے ہیں اورنئے آنے والے طلباء سے فیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے ہمارامطالبہ ہےکہ اسکالرشپس نئے آنے والے طلباء کےلیے سابقہ پالیسی کے تحت بحال کی جائیں
اور ہم سمجھتے ہیں نوٹیفکیشن کے اندر مختص کی گئی فنڈز مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صرف چند سیشن کےلیے ہی کافی ہوں گے. مسئلے کا مستقل حل پنجاب گورنمنٹ ہی نکال سکتی ہے جب وہ باقاعدہ بلوچستان کے طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس کی بنیاد پر داخلے دینے کی پالیسی واضح کریں گے۔
پنجاب گورنمنٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کوچاہیے بلوچستان کے طلباء کاداخلہ باقاعدہ پالیسی کے تحت کیاجائے
بلوچ طلباء لانگ مارچ کا دوسرا بڑا مطالبہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبا کےلیے بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں مختص سیٹوں پر اسکالرشپس کا اجراء اور سیٹوں میں اضافہ ہے. لیکن پنجاب گورنمنٹ نے ابھی تک ہمارا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا ہے.
بلوچ طلباء لانگ مارچ کے تیسرے اور چوتھے ڈیمانڈز میں پنجاب کے دیگر یونیورسٹیز میں موجود بلوچستان کے طلباء کےلیے مختص سیٹوں پر درپیش مسائل کا حل اور ختم شدہ سیٹوں کی دوبارہ بحالی شامل ہے
جب تک ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور ریزرو سیٹوں کےمسئلے کو مستقل حل کرکے ہمیں مطمئن نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں