کرونا وائرس، حکومت جنگی بنیادوں پر مختلف اقدامات کر رہی ہے،میر عارف محمد حسنی

کوئٹہ، صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر مختلف اقدامات کر رہی ہے لہذا بلوچستان کے عوام کو محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض پر قابو پائے جانے کے لیے جن حفاظتی تدابیر کے متعلق کہا گیا ہے اگر ہمارے لوگ ان حفاظتی تدابیر کو اختیار کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس خطرناک مرض کو پھیلنے سے نہ روکا جاسکے، انہوں نے جمعہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے دیگر ذرائع پر حکومتی اقدامات کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرنطینہ سینٹرتفتان میں موجود زائرین کو طبی سہولیات فراہم نہیں کیے جارہے ہیں لہذا اس ضمن میں واضح ہو کہ شروع دن سے پی ڈی ایم اے،ضلعی حکومت، محکمہ صحت اور سیکورٹی فورسز کے لوگ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت قرنطینہ سینٹر تفتان میں لوگوں کا معائنہ کرکے انہیں تمام سہولیات پہنچانے کے لئے مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس وقت با آورثابت ہوسکتے ہیں جب معاشرے کے تمام طبقات اس پریشان کن صورتحال میں ایک دوسرے پر اعتراض کرنے کی بجائے اس موذی مرض پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات میں معاون کا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں