سابق ریسلر جان سینا نے گرل فرینڈ شے شریاسدے سے دوسری شادی کرلی

لاس اینجلس: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان سینا نے ایرانی نژاد کینیڈین گرل فرینڈ شے شریاسدے سے دوسری شادی کر لی ہے۔

جان سینا اور شے شریاسدے کی یہ شادی حال ہی میں 12 اکتوبر کو انتہائی خاموشی سے سرانجام پائی۔ شادی کیلئے امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹمپا کا انتخاب کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز واقارب ہی شریک ہوئے۔

بالی ووڈ اداکار جان سینا کے اپنی اہلیہ شے شریاسدے کیساتھ 2019ء کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے۔ شرے شریاسدے ایرانی نژاد کینیڈین ہیں اور ایک ٹیکنالوجی ادارے میں ملازمت کرتی ہیں۔

شرے شریاسدے کی جان سینا سے 2019ء میں ملاقات ہوئی جب وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے کینیڈا گئے تھے۔ شرے شریاسدے کی والدہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر جبکہ بھائی انجنیئر ہیں۔

خیال رہے کہ سابق ریسلر جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 2009ء میں ایلبزتھ ہبیدو سے شادی کی تھی جو 2012ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد ان کے معروف ریسلر نکی بیلا سے تعلقات استوار ہوئے۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ وہ دونوں شادی کریں گے لیکن 2018ء میں شادی سے کچھ ہفتے قبل ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں