کراچی میں عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانے کی تجویز‘ دنیا میں اموات گیارہ لاکھ کے قریب‘ پیرس سمیت فرانس کے 9 شہروں میں کرفیو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37فیصد تھی، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50روز میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید13مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے سندھ حکومت کو عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے والوں کو جرمانہ کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال اور صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پنجاب کے دو وزرا ء کورونا میں مبتلا ہوگئے۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ دونوں وزرا نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ87 لاکھ 56 ہزار 214 افراد متاثر اور 10 لاکھ 97 ہزار 2 ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر فرانس کے دارلحکومت پیرس سمیت نوشہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں، 9 شہروں میں رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل کرفیو رہے گا۔


