مولانا عادل کے قتل کیخلاف حب اور خضدار میں کاروباری مراکز بند
حب+خضدار(نمائندگان انتخاب) معروف عالم دین ڈاکٹر مولانا عادل خان کے کراچی میں قتل کے واقعہ اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور خضدار میں میں علماء کمیٹی کی کال پر شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث حب کی چھوٹی بڑی تجارتی مراکز اور کاروباری مارکٹیں اور ہوٹلیں مکمل طور پر بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اشیاء خوردونوش سمیت و دیگر سودا سلف خریدنے میں مشکلات وپریشانی کا سامنا رہا بلخصوص حب کے نواحی دیہاتوں سے آنے والی شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جبکہ ہوٹلیں بند ہونے کے سبب محنت کش طبقہ پردیسی صبح کے ناشتے سے محروم رہے اور تاجروں نے رضاکارانہ طور پر شام تک اپنی کاروباری مراکز اور تجارتی مارکٹیں بند رکھیں ۔
Load/Hide Comments


