پسند و ناپسند کی پالیسیوں کے باعث بلوچستان یونیورسٹی تباہ ہوچکی ہے، بی ایس او نے کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ آرگنائزر فیصل بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے یونیورسٹی آف بلوچستان کے کرپٹ پالیسیوں پسند و ناپسند زاتیات اور دیگر منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی یے بلخصوص لسانی تعصب و نفرت کے بنیاد پر بلوچ دشمن ہتکھنڈوں کے ذریعہ یونیورسٹی آف بلوچستان انتظامیہ میرٹ سمیت تمام قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے میرٹ دشمن پالیسیوں کے تحت یونیورسٹی،کے معاملات میں بلوچوں کو مختلف طریقوں سے نظر انداز کی جاتی رہی ہے۔ یونیورسٹی میں اہم پوسٹس کے بندر بانٹ،اسکالرشپس،انٹرنشپس یونیورسٹی کے سب کیمپس کے حوالے سے بلوچ علاقوں کو مکمل نظر انداز کرنا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہیں سید عین الدیں کو شعبہ امتحانات کا کنٹرولر تعیناتی کسی صورت قبول نہیں جامعہ بلوچستان میں بلوچوں کے %75 کوٹہ کے باوجود اہم پوسٹس پہ ایک بلوچ بھی نہیں بی۔ایس۔او اسکے شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہیں اور اس سلسلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں