برطانوی شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے
لندن: امریکی میگزین ووگ کے ایک شمارے میں میگھن مرکل کے حصہ بنے پر برطانوی شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل میگزین کے ستمبر کے شمارے کے لیے بطور ایک مہمان ایڈیٹر شامل ہوئیں اور انہوں نے سرورق(ٹائٹل پیج) بھی تیار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسی ضمن میں ہیری اور ولیم کے درمیان تلخیاں پائی جاتی ہیں۔ رابرٹ لیسی نامی شاہی مصنف نے اپنی کتاب بیٹل آف برادرز میں دعوی کیا ہے کہ میگھن مرکل کے ووگ میگزین کے معاملے پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری میں تلخ ٹکراو ہوا ہے، کیوں کہ میگزین میں جو کچھ شامل کیا گیا اسے شاہی خاندان نے ناپسند کیا ہے
Load/Hide Comments


