پی ڈی ایم آئین کی پاسداری اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کردار ادا کررہی ہے، عثمان کاکڑ

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں حقیقی جمہوری سیاسی جماعتوں کی مینڈیٹ چور کیا گیا ، پی ڈی ایم ملک کی ترقی ، خوشحالی ، آئین کی پاسداری او رجمہوریت کے استحکام کے لئے کردار ادا کررہا ہے کامیاب جلسے سے سب کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ ملک کی عوام اصل سیاسی اور جمہوری جماعتوں کے ساتھ ہیں اور اب آئین کی پامالی کسی صورت بھی تسلیم نہیں کی جائے گی ۔اپنے جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہی موقف ہے کہ ملکی معاملات چلانا صاف شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب پارلیمان کا کام ہے اس سلسلے میںکسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ڈکٹیٹرز اور اب نام نہاد جمہوری دور حکومت کی وجہ سے اب ملک بحرانوںکاشکا ہے حکمران صرف ذاتی مفادات کے حصول کے لئے برسرپیکار ہے ، عوام اور ملک کا کسی کو فکر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کو خلاف سازشیںکرنے والوں کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے ۔انہوںنے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے روز اول سے آئین کی پاسداری ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کرتی آرہی ہے اس سلسلے میں پارٹی اکابرین نے قید و بند کی صعوبتیں اور جلاوطنی برداشت کی ہیںمگر کبھی بھی اصولی موقف سے رائے فرار اختیار نہیں کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے آج کے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ 2018میںہونے والے عام انتخابات میں اصل سیاسی جماعتوںکی مینڈیٹ چوری کیا گیا اس لئے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میںنئے سرے سے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقادہو اور اصل منتخب سیاسی پارٹیوں کو اقتدارحوالے کیا جائے تاکہ عوام اور ملک کو موجودہ بحرانوں اور مشکلات حالات سے نجات دلایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں