سلیکٹڈ حکومت نے ملازمین سمیت ہر طبقہ فکر کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا دھرنا و احتجاج مسلط شدہ حکومت پر سرکار کی طرف سے سرکار پر عدم اعتماد ہے ۔ڈی چوک میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک بھر کے دیگر ملازمین کے ساتھ مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہے۔سلیکٹڈد حکومت نے ملازمین سمیت ہر طبقہ فکر کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ملک کی سیاسی جمہوری جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام بھی عوامی کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی حکمرانی مہنگائی بےروزگاری کے خلاف عمل میں لاکر سلیکٹڈڈ حکومت کی طرف تحریک کا آغاز کردیا۔25 اکتوبر کوئٹہ کو جلسہ عام بلوچستان میں غیر جمہوری طرز عمل کی پالیسیوں کے خلاف اہم کردار ادا کر ےگا ۔بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔حکومت مہنگائی میں روز اضافہ کرتی ہے۔لیکن سرکاری ملازمین کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کرتا۔دوسری طرف اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیے اداروں کی نجکاری کی سازش کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملازمین سروس اسٹرکچر ۔جبری برطرفیوں نجکاری مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے خلاف دھرنے اور احتجاج پر ہے۔سیاسی و اخلاقی اقدار سے عاری حکمرانوں کو خود ایوانوں کو چھوڑ دینا چاہیے تھا اور عوام کو خود کے حقیقی نمائندے منتخب کرنے دیتا۔لیکن غیر سیاسی حکمران اقتدار سے چمٹے رہے گے اور ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جائےگے۔بیان میں کہا گیاہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ دیں اور ایسے نااہل غیر سیاسی نمائندوں سے چٹکارا حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے


