مستونگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
مستونگ:ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ریٹائرڈ لیفٹنٹ محمدبلوچ کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس اور سٹی پولیس کا اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف مشترکہ کاروائی 8 اشتہاری ملزمان گرفتار۔زرائع تفصیلات کے مطابق تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالقدوس آبیزئی نائب تحصیلدار کھڈکوچہ بلندخان شاہوانی رسالدار محمدایوب بنگلزئی اور نائب رسالدار عبدالظاہر کرد نے ولی خان لیویز تھانہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدبلوچ کے خصوصی ہدایات پر لیویز وپولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ آفیسران کے سربرائی میں اشہتاری و مفرور ملزمان کے گرفتاری کیلئے خصوصی مہم شروع کردی ہے انھوں نے کہا خصوصی مہم کے سلسلے میں گزشتہ رات مشترکہ کاروائی میں کھڈکوچہ لیویز تھانہ اور ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرمختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری و مفرور 7 ملزمان میرجان نزیراحمد دادعلی منیراحمد شفیع محمد نورمحمد اور محمدآصف کو گرفتار کرلیا جبکہ 302 کے کیس میں مطلوب ایک ملزم عبدالقادر کومستونگ لیویز فورس کے ٹیم نے ڈھاڈر میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا انھوں نے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی جاری رہے گی۔انھوں نے کہاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی لیویز وپولیس انتظامیہ عوام کی وسیع تر مفاد اور قیام امن کی خاطر حد بندی کی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ کاروائی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔