ترقی پسند طلباء تنظیموں کے ساتھ ملکر بلوچستان یونیورسٹی کے اندر طلباء سیاست پہ پابندی کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، بی ایس او پجار
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء سیاست پہ پابندی کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کیا اور کہا کے انتظامیہ اپنی بوکھلاہٹ واضح کر دی انتظامیہ نے اپنی ناکامی نا اہلی چھپانے کے لئے طلبا سیاست پے قدغن لگانے کی ناکام کوشش کی ہیں ۔ وائس چانسلر اور اسکی ٹیم اپنے ناجائز غیر قانونی کاموں کو تقویت دینے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں حال ہی میں وی سی نے ایک ایسے بندے کو کنٹرولر امتحانات تعینات کرکے 1996 ممکل خلاف ورزی کی ایکٹ میں واضح طور لکھا گیا ہیں ایک بندے کو ایک سے زیادہ عھدہ نہیں دیا جا سکتا 3 عہدوں ہونے کے باوجود موصوف ایک اور چارج دیا گیا اپنے ایسے کارنامے چھپانے کے لئے ایسے اقدامات اور اوچھے ہتھکنڈوں پے اتر آگیے ہیں ترجمان نے کہا کہ علم اگاہی شعور سے خوف زدہ ہوکے طلباء سیاست پے پاپندی لگا دی جیسے بی ایس اؤ پجار مکمل طور پے مسترد کرتی ہیں اور تمام ترقی پسند طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کے اس فیصلے کے خلاف بھر پور تحریک چلائی گی۔


