کوئٹہ، سماجی کارکن طیبہ بلوچ کے والد کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام طیبہ بلوچ سے اظہار یکجہتی اسکے والد کی قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نشنل پارٹی کے خاتون رہنماء ڈاکٹر شمع اسحاق،سعدیہ بلوچ،ثناء بلوچ اور فضل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طیبہ بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک بھرپور حصہ لیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ طیبہ بلوچ کے والد حنیف چمروک کو تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا طیبہ کو انصاف فراہم کرنے اور انکے والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا لیکن اسکے باوجود بھی قاتل اب تک گرفتار نہیں ہورہے ہیں یقیناً یہ مقامی انتظامیہ کی ناکامی کی نشانی ہے مظاہرین نے حنیف چمروک کی قتل کی شدد الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے واقع کی نوٹس لینے کی اپیل کی اور قاتلوں کی گرفتاری اور طیبہ بلوچ سمیت انکے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں