خارجہ پالیسی میں ناکامی کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اکیلا ہوچکا ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ
کوئٹہ؛نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کلی شابو میں سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کو بلوچستان کے عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ بلوچستان کے غیور و جرات مند عوام حق و انصاف، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو انصاف دلانے اور بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے مہنگائی و بیروزگاری کا جن قابو سے باہر ہے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول تک ناممکن ہوگیا ہے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوا ہے خارجہ پالیسی میں ناکامی کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اکھیلا ہوچکا ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنے قومی و سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پی ڈی ایم کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکمرانوں کا بس چلتا تو 18ویں آئینی ترمیم کو اب تک رول بیک کر چکے ہوتے این ایف سی کو آئینی تحفظ حاصل ہے بصورت دیگر کب کا ایسے بھی ختم کر کے ہوتے انھوں نے کارکنوں سے کہا کہ اپنی شرکت کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام میں یقینی بنائیں اور مثالی ڈسپلن کا بھی مظاہرہ کریں۔ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، عطامحمد بنگلزئی، یاسمین لہڑی، نصیر شاہوانی، نیاز بلوچ، علی احمد لانگو، حنیف کاکڑ، حاجی عبدالصمد رند، عبید لاشاری، ستار بلوچ، محمود رند، دوست محمد لانگو نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی رہائش گاہ میں پی ڈی ایم رابطہ مہم کے مناسبت سے کارنر جلسہ منعقد ہواجس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نعیم بنگلزئی ستار رودینی،نیشنل پارٹی کے کارکنوں سمیت محمد شہی قبائل کی معتبرین و معززین نے شرکت کی۔جلسے میں 25 اکتوبر کو جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،نیاز بلوچ، ستار بلوچ علی احمد لانگو،ستار رودینی،میر غلام رسول محمد شہی، میر الطاف محمد شہی،خدائے رحیم بلوچ،حاجی ہاشم محمد شہی،حاجی صاحب داد،حاجی یعقوب محمد شہی،ٹکری سعید محمدشہی نے کہا کہ جمہور کی حکمرانی،سیاسی عمل کی بقاء،آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی،انصاف پر مبنی عدلیہ،ہر فرد کو آزادی اظہار رائے کا حق،آزاد میڈیا اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جدوجہد سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کا جلسہ عام عوامی سمندر سے بلوچستان میں غیر جمہوری عناصر کی راہ میں روکاوٹ میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی سماجی اور معاشی مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا گیاپارلیمینٹ سمیت دیگر اہم اداروں کو مفلوج کر دیا گیاہے


