جھل مگسی،ڈمپر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

جھل مگسی؛ضلع جھل مگسی کے علاقے میں ڈمپر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق ہفتہ کو جھل مگسی کے علاقے سب تحصیل میر پور پٹ کارڑہ کے علاقے میں نوتال تا گنداواہ روڈ پر تعمیراتی کام کے لئے جانے والا ڈمپر سڑک پر نصب بارودی مواد سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں ڈمپر کو جزوی نقصان تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں