اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست کے باوجود اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار کر دیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس 29 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا،قومی اسمبلی کا ریگولر اجلاس تیس اکتوبر تک جاری رہے گا، ایک دن کیلئے اپوزیشن کے ایجنڈے پر بحث کے حوالے سے ریکوزیشن اجلاس بلایا جائے گا، اپوزیشن نے ریکوزیشن اجلاس میں اپنا ایجنڈا دے رکھا ہے، اپوزیشن قومی اسمبلی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری، ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں