سیکرٹری بورڈ آ ف ریونیو نے خالق آباد کا پرانا نام منگچر بحال کر دیا
کوئٹہ، سیکرٹری بورڈ آ ف ریونیو بلو چستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کردیا، ضلع قلات کے سب ڈویژن خالق آباد کا پرانا نام منگچر بحال کر دیا، اس حوالے سے تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، آئندہ خط و کتابت خالق آباد کی بجائے منگچر کے نام سے کیا جائیگا، واضح رہے کہ جون 2014میں منگچر کا نام تبدیل کرکے خالق آباد رکھ دیا گیا تھا جسے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا،28 نومبر 2019 کو عدالت نے خالق آباد کا پرانا نام منگچر بحال کرنے کا حکم دیا تھاجس پر اب عملدرآمد کردیا گیا
Load/Hide Comments