70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے، وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔
Load/Hide Comments


