حکومت صحت کے نظام کو ایڈہاک پر چلانے کو ترجیع دیتی ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے ہیلتھ سسٹم کو ایڈہاک پر چلانے کو ترجیع دیتی آرہی ہے جو حکومتی غیر سنجیدگی اور نااہلی واضع کرتی ہے،صوبے میں ڈاکٹروں کی ایک قلیل تعداد اور موجودہ گلوبل ایمرجنسی صورتحال صوبے میں مستقل بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کا تقاضہ کرتی ہے،ترجمان نے واضع کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال سے کنٹریکٹ پر تعینات رہنے والے ڈاکٹرز جوکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابتدائی بنیادوں پر ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد مستقل ہونے تھیں تاحال ان کی مستقلی کیلئے عملی اقدامات کے بجائے صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے ایڈیاکزم کی شروعات صوبے کے ہیلتھ سسٹم،عوام،اور ڈاکٹروں کے ساتھ مذاق ہے،جس کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بھرپور حوصلہ شکنی کریگی،ترجمان نے وزیراعلی بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایڈیاکزم کے کلچر کو عام کرنے کے بجائے ایمرجنسی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی مستقل بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ صوبے میں ڈاکٹروں کی حالیہ کمی کو پورا کیا جاسکیں،ترجمان نے مذید کہا کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں عوامی آگاہی مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے،عوام غیر ضروری طور پر بازاروں اور معمولی بیماریوں کی صورت میں ہسپتالوں کا رخ کرنے سے گریز کریں تاکہ موجودہ صورتحال پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں