غریب طلبا و طالبات کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں،چیئرمین بلوچستان بورڈ
قلات:چیئرمین بلوچستان بورڈ کوئٹہ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بورڈ صوبے کے غریب طلبا و طالبات کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوششوں میں مصروف عمل ہے گزشتہ دو سالوں سے مہنگائی اور دیگر اخراجات کے باوجود کسی بھی فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا رجسٹریشن فیس امتحانی فیس کی تاریخوں میں تو سیع عمر کی حد میں رعایت،بی فارم جس کی وجہ سے والدین پریشان تھے اس سال کورونا کی وجہ سے بی فارم کی شرط کا خاتمہ میٹرک/انٹر کے امتحانات میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور صوبے کے طلبا وطالبات کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر نقل کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد کو تیز تر کرنا شامل ہے اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے حکومت اساتذہ کرام والدین اور تعلیم یافتہ افراد کی تعاون کی اشد ضرورت ہوگی تاکہ ہم اپنے مستقبل کے ہونہاروں کو صحیح علم حاصل کروا کے ملک اور صوبے کو قابل افراد کا تحفہ دے سکے دوران وزٹ چیئرمین بلوچستان بورڈ نے طلبا وطالبات میں ماسک بھی تقسیم کئے۔


