ن لیگ بلوچستان میں تبدیلی کاخواب چھوڑ کر اپنی پارٹی بچائے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان حکومت میں تبدیلی کا خواب چھوڑ دے پہلے صوبے میں اپنی پارٹی کو بچائے،بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث حکومت نے کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ نہیں کیا 24گھنٹے کاروباری مراکزکھلے رہیں گے عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر علمدآمد کریں، یہ بات انہوں نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ترجما ن حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہناتھا کہ عوام نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور نواز شریف کے بیانیہ کو مسترد کردیاہے مسلم لیگ ن بلوچستان حکومت کی تبدیلی کی باتیں چھو ڑ دے پہلے صوبے میں اپنے جماعت کو بچائے اپوزیشن کو بلوچستان کی محرومی سے کوئی سرکار نہیں اور نہ ہی بلوچستان کے لیگی صوبائی قائدین کی ناراضگی پر سنجیدہ ہے جس کی وجہ سے صوبائی قیادت نے بھی مایوس کا اظہار کردیا بلوچستان کی صوبائی قیادت کا مرکزی قیادت کے سامنے کوئی اہمیت نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اپنے منشور سے ہٹ کر ایک ہی خاندان کو بچانے کیلیے جنگ لڑ رہی ہے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک نااہل شخض کو پوری پارٹی پر مسلط کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے ملک کے 11شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے جس میں کوئٹہ شامل ہے تاہم بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ نہیں کیا گیا حکومت کی جانب سے تمام کاروباری مراکز 24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم عوام اور تاجر برادری سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا ایس اوپیز پر علمدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کو سخت فیصلے نہ کرنے پڑیں کوورنا میں کمی ایس اوپیز کو اپنانے سے ہی مشروط ہے پہلے ہی کورونا کی وجہ سے معیشت کو بڑے پیمانے نقصان پہنچا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں