نوازشریف کیلئے جمہوریت نسل درنسل غلامی اور مال بناؤ کانام ہے، شہباز گل
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ نوازشریف کیلئے جمہوریت نسل درنسل غلامی اور مال بناؤ کانام ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف جمہوریت کے ”ج“اور نظریاتی کے”ن“سے ناواقف ہیں،نوازشریف کیلئے جمہوریت نسل درنسل غلامی اور مال بناؤ کانام ہے،ان کا کہناہے کہ یہ لوگ مال نہ ملنے پر ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے،یہ کرپٹ،چور اور جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کی اصلیت ہے۔
Load/Hide Comments


