آئی جی اور اے آئی جی سندھ اغواء کی انکوائری کہاں ہے؟نواز شریف

لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی یقین دہانی کے باوجود کراچی واقعہ کی رپورٹ قوم کے سامنے نہیں آسکی ہے۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آئی جی اور اے آئی جی سندھ کے اغواء اور مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے واقعہ کی انکوائری کے نتائج آرمی چیف جنرل باجوہ کی ذاتی یقین دہانی کے باوجود اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکے۔کیا قوم کو اس تاخیر کی وجہ جاننے کا حق ہے؟یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ تو نہیں کہ اس پر چند گھنٹوں سے زیادہ وقت درکار ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں