برطرف ٹیچرز کی گزارشات وزیر اعلیٰ تک پہنچاؤں گی،مینا مجید کی متاثرین سے گفتگو

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان عوامی پارٹی کی سنیئررہنما مینا مجید نے کہاہے کہ برطرف ٹیچرز کی گزارشات اور تحفظات وزیر اعلیٰ بلوچستان تک پہنچاؤں گی اگر ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ازالہ کیا جانا چاہیے،کیچ سے برطرف خواتین ٹیچرز کے وفد سے کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رکن مینا مجید بلوچ نے ملاقات کی ہے،وفد نے مینا مجید بلوچ سے ملاقات میں کہا کہ ان کی برطرفی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، مینا مجید بلوچ نے خواتین ٹیچرز کے وفد کو یقین دلایا کے ان کی گزارشات چیف منسٹر آف بلوچستان جام کمال خان تک پہنچائیں گی ٹیچرز ہی ملک میں اقوام کا مستقبل ہوتے ہیں ایک نسل کے معمار کی تیاری میں ٹیچرز کا کردار اہم ہے اگر واقعی برطرف اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وزیر اعلی بلوچستان ازالہ کریں گے،مینا مجید بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ بلوچستان و ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں جو بلوچستان کے مستقبل کے لیے مناسب ہوگا انہیں فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا،میں امید کرتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ذاتی دلچسپی لے کر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں