تربت، 75فیصد الاؤنس کی بحالی کے لیے اساتذہ و عملہ کا احتجاج شروع

تربت:تربت کے بی آر سی میں کالج کے لیکچرار اور دیگراسٹاف نیمشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملازمین آج پیر سے اضافی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں معمول کی تدریس کے علاوہ اضافی ڈیوٹیاں نہیں کریں گے لیکچرار مفتی سرفراز اور دیگر نے بتایاکہ ایک مہینے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر ہمارے منجمد شدہ 75% الانس کو بحال نہیں کیا گیا ہے لہٰذا آج 2 نومبر 2020 سے بلوچستان ریذیڈنشل کالجز کے تمام ملازمین فی الحال صرف سیکنڈ ٹائم ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ اور جب تک الانس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا یہ بائیکاٹ جاری رہے گا چنانچہ اساتذہ سیلف اسٹڈی اور دونوں پِریپ کا بائیکاٹ کریں گے اور وارڈن حضرات صرف سیلف اسٹڈی کا بائیکاٹ کریں گے لیکن صبح آٹھ سے دو بجے تک تمام کلاسز حسب معمول جاری رہیں گی، کالج بند نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیتمام بی آر سیزکوالٹی تعلیم اور معیاری تربیت کااہتمام کیاجاتاہے جس کیلئے ملازمین کواضافی ڈیوٹیاں بھی سرانجام دینی پڑتی ہیں, ان اضافی ڈیوٹیوں ی وجہ سیانہیں بی آرسی الانس کے نام سے ایک الانس دیاجاتاتھا یہ الانس 2جون 2011سے بی آرسی کے ملازمین کوان کے بنیادی تنخواہ کے75فیصد کے برابرملتاتھامگربدقسمتی سے یکم جولائی 2015کواس الانس کوایک عام نوٹیفیکشن لی بنیاد پر30جون 2015کی حالت میں منجمد کیاگیاہے,ہم نے ایک مہینے سے سول سوسائٹی اور علاقے کیعوامی نمائندوں کوبھی آگاہ کیاہے مسئلہ حل نہ ہونے پرمجبورا بائیکاٹ کررہے ہیں لیکن ہائیرایجوکیشن کے ایک آفسر نہ احتجاج اور بولنے کی پاداش میں ٹرانسفرکرنیکی دھمکی دی ہے مگر یہ ہمارا جائز اور قانونی حق ہے اگرحکومت معاوضہ نہیں دے سکتی پہراضافی ڈیوٹی بھی نہ لے.

اپنا تبصرہ بھیجیں