رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین،اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی:ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبی عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور کہا ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں