پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا، نوازشریف سے ثبوت مانگنا انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے،محمد زبیر

کراچی ;مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا، نوازشریف سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، 2013سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئے تحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ محمد زبیر، بلاول بھٹو کے نوازشریف سے متعلق بیان پر ردعمل دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں