افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24 طالبان جنگجو مارے گئے،

کابل, افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24 طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ 2 افغان فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، امریکہ اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے باوجود فریقین میں جھڑپیں جاری ہیں۔افغانستان کے صوبے قندوز کے علاقے امام صاحب، دہشت ارچ اور خان آباد میں افغان فورسز کی مختلف کارروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 24 طالبان جنگجو ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔افغان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں 2 افغان فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں بھاری جانی نقصان کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں